راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ دھمیال کے علاقہ میں 40سالہ شخص نے لڑکی کو قتل کرکے اس کی لاش اور خودکو آگ لگاکر خودکشی کرلی ،افسو س ناک واقعہ تھانہ دھمیال کے علاقہ چکری روڈ پرواقع لیاقت کالونی میں پیش آیا ،پولیس کاکہنا ہے کہ طالب نامی شخص اور مصباح نامی لڑکی تقریباً ایک ماہ سے یہاں ایک بیٹھک میں مقیم تھے ،جمعہ کو اہل محلہ نے ریسکیو1122کو اطلاع دی کہ ایک مکان میں آگ لگ گئی ہے،ریسکیو ٹیم پہنچی تو کمرے میں ایک خاتون کی جلی ہوئی لاش پڑی تھی جب کہ ایک شخص بری طرح جھلس چکاتھاریسکیو حکام کے مطابق اس کاجسم 90فی صد جھلس گیاتھا تاہم وہ زندہ تھا اسے انتہائی تشویش ناک حالت میں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیاگیا۔