• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں ڈکیتیاں نہ رک سکیں، دو دنوں میں 31 موٹرسائیکل غائب

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں ڈکیتیاں نہ رک سکیں،دو دنوں میں 31موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔لاکھوں روپے چھین لئے گئے،طلائی زیورات،موبائل فونز اور قیمتی اشیاء چھین لی گئیں ۔راولپنڈی کے شہری گزشتہ2دنوں میں مختلف وارداتوں میں 25موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ، نقدی ،موبائل فونز،3سائیکلوںمویشیوں اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ بجنیال پلی کے قریب عجب خان سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل ،7ہزار روپے ،نسوار ،شناختی کارڈ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ گلشن صحت میں مصطفیٰ قمر سے گن پوائنٹ پر10ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ راول ٹاؤن میں صدام حیدر سے گن پوائنٹ پر 13ہزار روپے اورموبائل،ریس کورس گراؤنڈ کے قریب ثنا سلیم سے اسلحہ کی نوک پر8ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ دھمیال کے علاقہ عثمان ٹاؤن میں راجہ نذیر سے اسلحہ کی نوک پر45ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ دھمیال کے علاقہ بنی سٹاپ کے قریب تحسینہ قاسم سے 8ہزار روپے 10ریال اور موبائل ،تھانہ روات کے علاقہ چک بیلی موڑ کے قریب طاہر محمود کے 30ہزار روپے اور موبائل چھین لیاگیا،تھانہ صدر واہ کے علاقہ باہتر موڑ کے قریب عبدالعظیم خان کی گاڑی روک کر3موٹرسائیکل سواروں نے پسٹل کے بٹ مار ے اور فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا اور 20لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے ٹرنک بازار میں چودھری رضوان کی دکان سے 21لاکھ روپے،کری روڈ پر افتخار احمد عباسی کے دفتر سے30لاکھ 60ہزار روپے چوری کر لئے گئےاسلام آباد میں 6موٹرسائیکل چوری ہوگئے جب کہ رابری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں موبائل اور نقدی چھین لی گئی۔
اسلام آباد سے مزید