• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر عامر اعوان قتل کیس، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

اسلام آباد (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے وفاقی دارالحکومت میں تاجر عامر اعوان کے قتل کیس میں گرفتار پانچوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران وفاقی پولیس نے گرفتار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا اور مزید تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ میں 35 روزہ توسیع کی استدعا کی۔ پراسکیوٹر راجہ نوید حسین نے کہا کہ اس سے قبل بھی ملزمان کا جسمانی ہوا تھا، دوران تفتیش کافی چیزیں سامنے آ رہی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید