پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکے کے شہداء کی تعداد 100 ہوگئی۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال ( ایل آر ایچ) کے مطابق اسپتال میں اب تک 100 لاشیں لائی جاچکی ہیں۔
ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال میں بم دھماکے کے 53 زخمی زیرعلاج ہیں، زخمیوں میں سے 7 افراد آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
ایل آر ایچ پشاور میں پولیس لائنز مسجد دھماکے کے 60 زخمی زیر علاج ہیں، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔