• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز ڈیجیٹل نے عاقب ویوز پروگرام کا آغاز کردیا

عاقب جاوید - فوٹو: اسکرین گریب
عاقب جاوید - فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز ڈیجیٹل نے عاقب ویوز پروگرام کا آغاز کردیا۔

پروگرام کی پہلی قسط میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے پی ایس ایل کے دو بڑے روایتی حریفوں کا موازنہ کیا۔

لاہور قلندرز ڈیجیٹل پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ رائیولریز کے بغیر کرکٹ میں کچھ نہیں۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا کرکٹ ٹاکرا آج بھی کرکٹ کی سب سے بڑی رائیولری ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ میں بھی پاک بھارت رائیولری والا جوش نظر آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز اس مرتبہ آن پیپر بہت مضبوط ہے، فاسٹ بولنگ میں کراچی کنگز لاہور قلندرز کے قریب بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی اور محمد عامر کا کوئی مقابلہ ہی نہیں جبکہ اسپن میں دونوں ٹیموں کا اچھا مقابلہ متوقع ہے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ سب کرکٹ فینز کی طرح میں بھی میتھیو ویڈ اور شاہین آفریدی کا مقابلہ دیکھنے کا منتظر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس فخر زمان اور کراچی کے پاس طبریز شمسی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے لاہور اور کراچی کا مقابلہ شاہین آفریدی اور بابر اعظم کا مقابلہ بن گیا تھا۔ بابر کے پشاور جانے سے اب لاہور قلندرز کا منہ پشاور کی طرف بھی ہوگیا ہے۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید