امریکی ڈالر طویل اڑان کے بعد گزشتہ روز نیچے آنا شروع ہوا ہے۔
آج صبح بھی کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں قدر میں 2 روپے 40 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 265 روپے 49 پیسے کا ہو گیا۔
ان 2 روز میں ڈالر کی قدر میں 4 روپے 15 پیسے کی کمی آ چکی ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 276 روپے کا ہے۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز سامنے آیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 46 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 719 پر آ گیا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 673 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔