• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتقامی کاروائیاں کرنے والوں کے ساتھ کیسے بیٹھیں، شوکت یوسفزئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپیکس کمیٹی کی دعوت ملی لیکن انتقامی کاروائیاں کرنے والوں کے ساتھ کیسے بیٹھیں، ایک جانب لاشیں پڑی تھیں دوسری جانب یہ 417 ارب روپےکا حساب مانگ رہےتھے۔

سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فوج اور پولیس نے قربانیاں دی ہیں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وفاق نے خیبرپختون خوا کے فنڈز بند کردیے ہیں، وفاقی حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری انتخابات کا اعلان کیا جائے تاکہ ملک میں استحکام آئے۔

قومی خبریں سے مزید