• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے سابقہ ارکان قومی اسمبلی حصہ لیں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سابقہ ارکان کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ سابقہ ارکان اپنے حلقوں میں الیکشن مہم شروع کردیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر فیصلہ تبدیل کیا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا 16 مارچ کو الیکشن شیڈول جاری کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید