• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے بائیکرز کو مہم جوئی مہنگی پڑگئی


جامشورو بلوچستان بارڈر کے قریب گن پوائنٹ پر سیاحوں کو لوٹ لیا گیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سیاحوں کو موٹر سائیکل پر ایک گاؤں سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں ایک شخص گن پوائنٹ پر سیاح سے موبائل فون اور رقم لوٹ رہا ہے۔

ایس ایس پی جامشورو کے مطابق واقعہ جامشورو بلوچستان بارڈر پر دریجی کے مقام پر پیش آیا ہے، ویڈیو کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید