• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل قریشی نے اہلیہ کو شادی کی پیشکش کیسے کی تھی؟


پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار فیصل قریشی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ اہلیہ ثناء فیصل کو شادی کی پیشکش کیسے کی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام کو انٹرویو دیتے ہوئے فیصل قریشی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ شادی سے قبل اپنی اہلیہ ثناء فیصل سے کیسے ملے۔

اداکار نے بتایا کہ ان کی لو اسٹوری بالکل سیدھی سادی سی ہے، انہوں نے ثنا کو پہلی بار ایک دوست کی شادی پر دیکھا تھا، جہاں ان کی کچھ تصاویر لی تھی اور انہیں دینے کے لئے ثنا سے ان کا نمبر مانگا لیکن انہوں نے نمبر دینے کی بجائے ای میل آئی ڈی دے دی۔

فیصل قریشی نے مزید بتایا کہ انہوں نے ثنا فیصل کو ای میل کی لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا بات آئی گئی ہوگئی، دو سال گزرنے کے بعد ایک اور ای میل کردی اور ڈائریکٹ کہہ دیا کہ میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔

جس کے جواب میں ثنا فیصل نے والد سے بات کرنے کا کہہ دیا، پھر ان کے والد سے بات کی انہوں نے پوچھا کہ ثنا سے شادی کیوں کرنا چاہتے ہو؟

فیصل قریشی نے ان کے والد کو بتایا کہ میں سیٹل ہونا چاہتا ہوں اور ثنا اچھی لگتی ہیں۔

واضح رہے کہ فیصل قریشی اور ثنا فصیل کی شادی کو 11 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور ان کے دو بچے ہیں، بڑی بیٹی آیات قریشی اور ایک بیٹا فرمان قریشی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید