پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیراعظم کا خط شیئر کر کے ان کی بیٹی کے نکاح میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی۔
شاہد آفریدی کی جانب سے شیئر کی گئی خط کی کاپی کے مطابق وزیراعظم نے 27 جنوری کو شاہد آفریدی کو خط لکھ کر آگاہ کیا تھا کہ وہ مصروفیات کے باعث تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
وزیراعظم نے خط میں شاہد آفریدی کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی بیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔
شہباز شریف نے تقریب میں مدعو کرنے پر شاہد آفریدی کا شکر یہ بھی ادا کیا تھا۔
اس خط کے بعد اب شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر بیٹی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔
شاہد آفریدی نے لکھا کہ ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا کا فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے گزشتہ روز نکاح ہوگیا تھا۔