• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہاد کی ہمت نہیں، تو کشمیر کی جنگ سفارتی محاذ پر لڑی جائے، ساجد میر

لاہور(خبرنگار)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ اگر جہاد کی ہمت نہیں ہے تو کشمیر کی جنگ سفارتی اور سیاسی محاز پر جنگ سمجھ کر لڑی جائے،اس کے لیے جو وسائل میسر ہیں، ا نکو استعمال کریں، ورنہ ،کہنا نہیں چاہیے مگر کہنا پڑتا ہے کشمیر اور کشمیری ہمارے ہاتھوں سے پھسلتے چلے جارہے ہیں ،افسوس! عالمی برادری نے بھارتی فوج کے کشمیریوں پر مظالم رکوانے کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کیا ۔مرکز اہل حدیث میں کشمیر سیمینار سے خطاب کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کو نہیں روک سکتا ۔پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کے پیدائشی حق خود ارادیت سے زیادہ دیر تک روکا نہیں جاسکتا ، ان کا کہنا تھا کہ ہماری بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں کشمیر ہماری شہ رگ ہے ان حالات میں قوم، بالخصوص حکومت کوجاگنا چاہیے ۔سیمینار سے دیگر نے بھی خطاب کیا۔
لاہور سے مزید