• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ یوسفزئی کے شوہر عصر ملک کا ٹوئٹر صارفین سے سوال

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک نے سوشل میڈیا صارفین سے ایک اہم سوال پوچھ لیا۔

 ملالہ یوسف زئی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حال ہی میں ایک دلچسپ ٹوئٹ کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ مجھے صوفے پر موزے ملے تو میں نے عصر ملک سے پوچھا کہ یہ موزے ان کے ہیں تو اُنہوں نے جواب دیا کہ موزے گندے ہیں، آپ اِنہیں دور لے جا کر رکھ دیں، اس لیے میں نے وہ موزے اُٹھا کر کوڑے دان میں ڈال دیے۔

عصر ملک نے ملالہ یوسف زئی کے اس ٹوئٹ پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے ایک پول کروا لیا۔

اُنہوں نے اس پول میں سوال کیا کہ اگر کوئی کہے کہ صوفے پر موجود موزے گندے ہیں تو آپ کیا کریں گے؟

اس پول پر ابھی تک 6 ہزار سے زائد لوگوں نے اپنا ووٹ دیا ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق زیادہ تر صارفین نے ملالہ یوسف زئی کی رائے سے اتفاق کیا ہے۔

عصر ملک کی طرف سے کروایا گیا یہ پول اگلے 12 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

خاص رپورٹ سے مزید