بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر خیر پور ٹامیوالی جام آفتاب حسین نے پرائس کنٹرول ایکٹ اور انسداد ملاوٹ مہم کے دوران کارروائی کر تے ہو ئے تین افراد کو مشکوک انداز میں بیمار گائے ذبح کر تے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر نے تین افرا د کو موقع پر ہی گرفتار کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی اور محکمہ لا ئیو سٹاک کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مضر ِ صحت بیمار گائے کا گوشت حفظان صحت کے عین اصولوں کے مطابق تلف کیا جائے تاکہ کوئی شخص اس مضر صحت گوشت کو کھا کر کسی مرض میں مبتلا نہ ہو جائے۔