گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمدآصف نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں مجموعی طور پر 46 رمضان بازار لگائے گئے ہیں اور 142 پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں‘ اس کے علاوہ 111 فری مدنی دستر خوان بھی لگائے گئے ہیں۔متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ رمضان بازاروں کے علاوہ اوپن مارکیٹوں میں بھی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے اور زائد وصول کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے کرانہیں بھاری جرمانے کئے جائیں تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جاسکے ۔ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے ڈسکہ‘ سمبڑیال‘ وزیر آباد او رگکھڑ رمضان بازاروں کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔