• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ میں شدید زلزلہ: وزیرِ اعظم کا نقصانات پر اظہارِ رنج و غم

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے برادر اسلامی ملک ترکیہ میں شدید زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

جاری کیے گئے بیان کے ذریعے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیے کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ تعزیت بھی کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اپنے برادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

ترکی میں شدید زلزلہ، 76 ہلاک

واضح رہے کہ برادر اسلامی ملک ترکیہ سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس سے ترکیہ میں 76 اور شام میں 42 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات آئی ہیں جبکہ درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق شدید نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، اردن، لبنان اور اسرائیل میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق ترکیہ میں آنے والے اس زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں Nurdadi/Gaziantep کا علاقہ تھا، اس زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیرِ زمین تھی۔

زلزلے سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید