لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبا ئی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ طاہر القادری کو پرامن احتجاج کی اجاز ت ہوگی ۔ شیداٹلی اور طاہر القادری کی ڈیڈ لائن سے کوئی فرق نہیں پڑتا دونوں اپنی ڈیڈ لائنیں ثابت نہ ہونے پر دوبارہ انکا ذکر بھی نہیں کرتے ۔عمران خان ملک میں گالم گلوچ ‘شور شرابہ اور غل غپاڑہ سے ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کر نا چاہتے ہیں ‘عمران خان 10فیصد عوام کا ایک فیصد بھی سڑکوں پرلے آئیں تو ان کومان جائیں گے ‘پنجاب کی بجٹ سے جنوبی پنجاب سمیت پورے صوبے میں ترقی اور خوشحالی آئیگی اور200ارب سے زائد دیہاتوں کی ترقی پر خرچ ہوں گے ۔پیر کو یہاںپنجاب کابینہ کے اجلاس کے بعد پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبا ئی وزیر قانون نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلابجٹ ہیں جس میں70فیصد بجٹ صوبے میں سحت ‘تعلیم اور پینے کے صاف پانی پر خرچ ہوگا اور وزیر اعلی پنجاب نے دیہاتوں میں سڑکوں سمیت جتنے بھی پروگرام شروع کیے ہیں ان کے بجٹ میں مزید اضافہ کیا جا ئیگا ۔ طاہر القادری کو پرامن احتجاج کرنے کا مکمل حق ہے لیکن اگر وہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کر یںگے تو اس کا ضرور نوٹس لیا جائیگا ۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ طاہر القادری کا یہ کہنا کہ انکو سانحہ ماڈل ٹائون میں انصاف نہیں بالکل غلط بات ہے میں آئندہ ایک دوروز میں سانحہ ماڈل ٹائون کے مقدمے کے اندراج سمیت دیگر معاملات قوم کے سامنے لائے جائیں گے ۔ عمران خان کی سیاست 2018میں ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائیگی اور (ن) لیگ دوبارہ اقتدار میں آئیگی اور ہم ملک اور قوم کی خدمت کر تے رہیں گے ۔