پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی گجرات میں رہائش گاہ کا محاصرہ کرلیا اور گھر میں داخل ہوگئی۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی نے گھر کے باہر پولیس پہنچنے کی ویڈیو شیئر کردی۔
مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ پولیس، ایف آئی اے اور دیگر نے ایک بار پھر گجرات میں ان کی رہائش گاہ کنجاہ ہاؤس پر چھاپہ مارا ہے، بغیر وارنٹ کے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
رہنما ق لیگ نے کہا کہ ہمارے گھر پر چھاپا مار کر آپ کو لگتا ہے، ہم عمران خان کو چھوڑدیں گے؟ دوبارہ سوچ لیں۔