سرگودھا(نامہ نگار)پراونشل ھا ئی وے سرگودھا ڈویژ ن میں ٹول پلا ز و ں کی مد میں کروڑوں روپے کی کر پشن کا انکشا ف ہوا ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے تحقیقات شروع کر دیں۔ذرائع کے مطابق پراونشل ھا ئی وے ڈویژن فرسٹ کے ٹال ٹیکس ویگو وال اور 46 اڈا کی گذ شتہ بر س نیلامی ساڑھے پند ر ہ کروڑ روپے تھی محکمہ نے اس بو لی کو بڑ ھا کر ساڑھے 23 کروڑ کیا تاکہ کوئی بھی ٹھیکیدار بو لی کے عمل میں حصہ نہ لے سکے اور کرپٹ سرکاری اہلکار نہ صر ف قومی خزانے کو نقصا ن پہنچا ئیں بلکہ ایف بی آ ر کو بھی انکم ٹیکس کی مد میں نقصا ن پہنچا کر اپنے مفادات حاصل کر یں ۔ٹھیکیداروں نے اینٹی کرپشن حکام کو اس کرپشن بارے آگاہ کیا۔ اینٹی کرپشن نے ٹھیکیداروں کی شکا یت پر چھا ن بین شروع کردی ہے۔ اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹرجنر ل اینٹی کرپشن کے حکم پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔دوسری طر ف محکمہ ھا ئی وے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میرٹ کے مطابق ٹھیکہ دیا جا ئے گااور اس سلسلہ میں تما م قوائد و ضوابط پور ے کئے جا ئیں گے۔