• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ: زلزلے کے بعد سوشل میڈیا پر افراتفری پھیلانے والے 4 افراد گرفتار

ترکیہ کی پولیس نے زلزلے کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعے افراتفری پھیلانے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پیر کو علی الصبح زلزلے سے شام اور ترکیہ میں 5 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ ہزاروں شہری زخمی ہیں۔

پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے چاروں شہری زلزلے کے بعد سوشل میڈیا پر خوف اور افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں سوشل میڈیا صارفین ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور ریسکیو کارروائیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں۔

پولیس نے اس سے متعلق بیان دیا ہے کہ مدد کے طلبگار شہریوں کے رابطہ کرنے پر ان کی طرف فوری طور پر درکار نفری بھیجی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید