• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ: عثمان ڈار کی درخواست پر ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن سے جواب طلب

عثمان ڈار کو ہراساں کرنے اور مقدمات کا ریکارڈ فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ایف آئی اے، پولیس اور اینٹی کرپشن سے 13 فروری کو جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام چوہدری نے عثمان ڈار کی طرف سے دائر کردہ درخواست پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، درخواست گزار نے کہا کہ وفاقی اور نگراں حکومت کی جانب سے بےبنیاد مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے استدعا کی کہ عدالت مقدمات اور انکوائری سے متعلق ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے۔

قومی خبریں سے مزید