ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کےلیے جامعہ کراچی میں داخلہ لے لیا۔
اس حوالے سے جامعہ کراچی نے اعلامیہ جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ قومی کرکٹر کا شعبہ ہیلتھ میں فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز میں داخلہ ہوا ہے۔
ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے وائس چانسلر جامعہ کراچی خالد عراقی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وی سی جامعہ کراچی خالد عراقی کا کہنا تھا کہ سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی داخلہ لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد اور سعود شکیل بھی ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن میں زیر تعلیم ہیں۔