• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخر زمان کی شائقین کرکٹ کو قلندرز نائٹ میں آنے کی دعوت

فوٹو بشکریہ لاہور قلندرز / ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ لاہور قلندرز / ٹوئٹر

لاہور قلندرز کے صف اول کے بلے باز فخر زمان نے شائقین کرکٹ کو جمعرات کو قلندرز نائٹ میں آنے کی دعوت دے دی۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں فخر زمان نے کہا کہ شائقین لاہور قلندرز کا نیا گانا سننا چاہتے ہیں تو قلندرز نائٹ میں ضرور آئیں۔

انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ لاہور قلندرز کی نئی کٹ بھی جمعرات ہی کو لانچ کی جائے گی۔

فخر زمان نے بتایا کہ قلندرز سٹی کا اعلان بھی جمعرات کو الحمراء کلچرل کمپلیکس میں کیا جائے گا۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید