• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام، ملبے تلے دبی خاتون بچے کو جنم دے کر چل بسی

فاائل فوٹو
فاائل فوٹو

شام کے شہر حلب میں ملبے تلے دبی خاتون بچے کو جنم دے کر زندگی کی بازی ہار گئی۔

شام اور ترکی میں قیامت خیز زلزلے کے بعد زندگی اور موت کے گرد گھومتے دلخراش واقعات نے دنیا کو رُلا دیا۔

ایک دردناک واقعہ شام کےشہر حلب میں پیش آیا جہاں ملبے تلے پھنسی ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا۔

ریسکیو کی کوششوں میں مصروف اہلکار نومولود کو ملبے سے نکالنے میں کامیاب ہوئے اور طبی امداد کے لیے بھاگے، لیکن افسوس کہ بچے کی ماں کو نہ بچایا جاسکا۔

سوشل میڈیا پر دلوں کو چیرتے مناظر جس نے دیکھے دل تھام کر رہ گیا۔

ذرائع کے مطابق ترکیہ اور شام میں اب تک 7 ہزار 266 اموات ریکارڈ لی جاچکی ہیں۔

ترکیے میں 5 ہزار 434 اور شام میں1 ہزار 832 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،   جبکہ ان شہروں میں دن رات ریسکیو آپریشن جاری۔

زلزلے سے پیدا شدہ صورتحال کے سبب لوگ دل تھام کر بیٹھ گئے ہیں اور اپنے پیاروں کو آوازیں دیتے رہ گئے۔

واضح رہے کہ ترکیے میں 8 ہزار سے زائد افراد کو زندہ نکال لیا گیا، جبکہ وہاں 1 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید