• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم جونگ اُن کی بیٹی جو اَے کا سرکاری مقبرے کا پہلا عوامی دورہ

--فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
--فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن کی بیٹی جو اَے نے پہلی بار عوامی طور پر ریاستی مقبرے کُمسوسان پیلس آف دی سن کا دورہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ دورہ یکم جنوری کو کیا گیا جہاں جو اَے نے اپنے والدین کے ہمراہ ملک کے سابق رہنماؤں (دادا پڑدادا) کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

منظرِ عام پر آنے والی تصاویر میں جو اَے کو کم جونگ اُن اور ان کی اہلیہ لی سول جو کے درمیان مرکزی ہال میں کھڑے دیکھا گیا۔ اس موقع پر اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے۔

جو اَے نے نئے سال کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات میں بھی شرکت کی جبکہ گزشتہ سال ستمبر میں وہ اپنے والد کے ہمراہ بیجنگ کے دورے پر بھی گئی تھیں جو اِن کا پہلا غیر ملکی دورہ تھا۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے تاحال جو اَے کی عمر کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جو اَے کو گزشتہ تین برسوں سے شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا پر نمایاں طور پر پیش کی جا رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جو اے سے متعلق ماہرین اور جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ممکنہ طور پر جو اے کو مستقبل کی رہنما کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید