وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اگر ملک کی سالمیت اور دفاع کے معاملے پر عمران خان کے گھر جا کر بھی انہیں بلانا پڑے تو بلانا چاہیے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر نوبت یہ آگئی ہے کہ انہیں خط لکھنا پڑ رہا ہے تو ضرور لکھیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا مطالبہ غیر آئینی نہیں ہے، مگر وہ یہ مطالبہ اس لیے کررہے ہیں کیوں کہ وہ ملک میں سیاسی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
قبل ازیں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آئیں بائیں شائیں نہ کریں، کم ٹو دی کورٹ اینڈ فیس دی کورٹ، سیدھی سیدھی بات ہے جواب دیدیں کہ بیٹی آپ کی ہے یا نہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ جب چھاپے پڑنے کا ڈر تھا، یہ گھر کی دیوار پھلانگ کر بھاگ گئے تھے، مشکل وقت میں انہیں دو ہی کام آتے ہیں بھاگنا یا چھپنا۔