• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائلی اضلاع کی تعمیر و ترقی کیلئے سالانہ 100 ارب کا وعدہ پورا نہ ہوسکا

پشاور(نمائندہ جنگ) قبائلی اضلاع کی تعمیر وترقی اور عوام کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے سالانہ 100 ارب روپے فراہمی کا وعدہ پورا نہ ہوسکا بلکہ خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد 4سالوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص 621 ارب روپے میں صرف 168 ارب روپے خرچ کئے جاسکے ہیں جو مختص مجموعی فنڈز کا صرف 27 فیصد بنتا ہے جبکہ وفاق میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی حکومت کے قیام کے بعد ضم اضلاع کی ترقی کیلئے مختص 125 ارب روپے میں 8 ماہ کے دوران صرف 5 ارب 50 کروڑ روپے ہی خرچ کئے جاسکے ہیں جو صرف 4 فیصد بنتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں ضم اضلاع کیلئے مجموعی طور پر 596 ارب روپے خرچ کرنے تھے تاہم سابقہ صوبائی حکومت نے صرف 163 ارب روپے خرچ کئے۔
اہم خبریں سے مزید