میکسیکو میں ایک چڑیا گھر کے ڈائریکٹر نے نئے سال کی آمد پر اسٹاف پارٹی کی ضیافت کےلیے اعلیٰ نسل کے چار بکرے کٹوا ڈالے۔
اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ میکسیکو کے چلپانسینگو شہر کے ایک سابق زو ڈائریکٹر پر سرکاری طور پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے اپنے دور میں کئی غلط اقدامات کیے جن میں اعلیٰ نسل کے چار قیمتی امریکن بریڈ بکرے اسٹاف پارٹی میں پکانے کے لیے کٹوا ڈالے تھے، واضح رہے کہ زو میں ایسے کل دس بکرے تھے۔
اسی وجہ سے غالباً جوز روبن ناوا نوریگا نامی اس زو ڈائریکٹر کو دنیا کا بدترین چڑیا گھر افسر کے ٹائٹل کےلیے امیدوار بنایا جاسکتا ہے۔
اس پر صرف قیمتی بکرے کٹوانے کے ہی الزامات نہیں بلکہ اس پر غیرقانونی طور پر زو کے جانور فروخت کرنے، زو میں موجود پرندوں کی تعداد اور اموات کا درست اعداد و شمارکا ریکارڈ نہ رکھنے میں ناکام رہنے کا بھی الزام ہے۔
اسکے علاوہ چڑیا گھر کے کئی جانور زخمی حالت میں ارد گرد کے علاقوں کے کسانوں کو ملے جنہوں نے اس کی رپورٹ کی۔ اس افسر کی وجہ سے زو کو متعدد جانوروں کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔