• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان الیکشن کمیشن دفتر کے باہرجھگڑے کا مقدمہ درج

ملتان میں الیکشن کمیشن دفتر کے باہر جھگڑے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں سمیت 500 سے زائد افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر جاوید اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات سمیت 8 دفعات شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر، ندیم قریشی،جاوید اختر انصاری سمیت دیگر نامزد ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں ن لیگ کے امیدوار شیخ طارق رشید، حاجی احسان الدین قریشی سمیت دیگر کارکن نامزد ہیں۔

واضح رہے کہ ملتان میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کے دوران الیکشن کمیشن کے سامنے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

اس دوران دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا جس سے 6 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔

جھگڑا پی ٹی آئی امیدوار ملک عامر ڈوگر اور لیگی امیدوار طارق رشید کے حامیوں میں ہوا۔

دونوں پارٹیوں کے کارکن ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

جھگڑے کے کچھ دیر بعد تحریک انصاف کے کارکن الیکشن کمیشن آفس سے چلے گئے۔

قومی خبریں سے مزید