• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے غیر جانبدار پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا جائے، عنایت اللّٰہ چمکنی

پشاور (جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اور پی کے11کے سابق امیدوار ڈاکٹر عنایت اللہ چمکنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی میرٹ پر تقسیم کیلئے غیر جانبدار پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا جائے چونکہ جو پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے ان میں سابق وزراء‘ ایم پی ایز اور ایم این ایز شامل کئے گئے ہیں جو خود ٹکٹوں کے حصول کیلئے درخواستیں دے رہے ہیں۔انہوں نے چیئرمین عمران خان سے اپیل کی کہ ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے غیر جانبدار بورڈ تشکیل دیا جائے تا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میرٹ اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اہل امیدواروں کو دئیے جائیں۔
پشاور سے مزید