• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری دیوی کی زندگی پر کتاب شائع کرنے کا اعلان

سری دیوی، فائل فوٹو
 سری دیوی، فائل فوٹو 

معروف بھارتی پبلشر ویسٹ لینڈ بُکس نے آنجہانی بھارتی اداکارہ سری دیوی کی زندگی پر ایک کتاب شائع کرنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اداکارہ سری دیوی کی زندگی پر’سری دیوی: دی لائف آف اے لیجنڈ‘ کے نام سے ایک کتاب جلد شائع کی جائے گی۔

 اس کتاب میں اداکارہ کی ان تمام خدمات کی ایک مختصر تصویر ہوگی جو اُنہوں نے ہندی سینما کے لیے انجام دیں۔

سری دیوی کے شوہر، فلمساز بونی کپور کا کتاب کے بارے میں کہنا ہے کہ سری دیوی فطرت کی طاقت تھیں۔ 

اُنہوں نے کہا کہ جب وہ اسکرین پر اپنے فن کو اپنے مداحوں کے ساتھ بانٹتی تھیں تو انہیں سب سے زیادہ خوش ہوتی تھیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اُنہیں اپنی نجی زندگی کو میڈیا کے سامنے لانا بالکل بھی پسند نہیں تھا۔

اُنہوں نے کتاب کے مصننف دھیرج کمار کے بارے میں کہا کہ دھیرج کمار ایک ایسا شخص ہے جسے وہ خاندان سمجھتی تھیں۔ 

اُنہوں نے کہا کہ دھیرج کمار ایک محقق، مصنف اور کالم نگار ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ وہ ایک ایسی کتاب لکھ رہے ہیں جوکہ سری دیوی کی غیر معمولی زندگی کے لیے موزوں ہے۔

دھیرج کمار نے کتاب کے حوالے سے بتایا کہ مجھے خوشی ہے کہ ویسٹ لینڈ بُکس میری پہلی کتاب شائع کرے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ صرف میرے ادبی ایجنٹ، انیش چانڈی کی کوشش کی وجہ سے ممکن ہوا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اس کتاب کو لکھنے کے لیے بونی کپور اور ان کے خاندان، لتھا، سنجے رامسوامی، سوریہ کلا، مہیشوری، کارتک، رینا اور سندیپ ماروا کی اجازت اور حمایت کے لیے شکر گزار ہوں۔


پبلشرز کا خیال ہے کہ یہ کتاب ’سری دیوی کا 360 ڈگری پورٹریٹ‘ ہے۔ 

ویسٹ لینڈ بُکس کے ایگزیکٹو ایڈیٹر سنگھمترا بسواس کا کہنا ہے کہ جس چیز نے ہمیں اس کتاب کی طرف راغب کیا وہ اس کے پیچھے تحقیق کا خزانہ تھا۔ 

اُنہوں نے کہا کہ دھیرج کمار کی سری دیوی اور ان کے خاندان کے ساتھ دوستی انہیں اس قابل بناتی ہے کہ وہ ایک ایسی اداکارہ کی اندرونی دنیا میں ایک منفرد بصیرت پیش کر سکیں جنہیں اپنی نجی زندگی کو میڈیا کے سامنے لانا بالکل پسند نہیں تھا۔ یہ کتاب قارئین کو ایک لیجنڈ کو جاننےکا موقع فراہم کرے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید