اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر عابد عباسی، جنرل سیکرٹری طارق علی ورک فنانس سیکرٹری کاشان اکمل گل، نائب صدر چوہدری شاہد اجمل، اظہار خان نیازی، جوائنٹ سیکرٹری ناصر خٹک، علمدار حسین و دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب باڈی صحافیوں کے حقوق کے جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے آر آئی یو جے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔