بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ دورۂ پاکستان میں تعمیری بات چیت ہوئی۔
وفد کے پاکستان کے دورے کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں یہ بات کہی گئی ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم نے 31 جنوری تا 9 فروری پاکستان کا دورہ کیا۔
اعلامیے میں آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم نے نویں جائزے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم میکرو استحکام کے لیے پالیسیوں پر عمل درآمد کا خیر مقدم کرتی ہے۔
اعلامیے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ مقامی اور بیرونی ناہمواریاں دور کرنے کے لیے قابلِ ذکر بات چیت آگے بڑھی ہے۔
آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی حکام سے گردشی قرض میں کمی کر کے توانائی کے شعبے میں عمل داری یقینی بنانے پر اور توانائی کی فراہمی بہتر کرنے پر بات ہوئی۔
اعلامیے میں آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ میکرو استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے سرکاری شراکت داروں سے مالی مدد پاکستان کے لیے ضروری ہے۔
آئی ایم ایف کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ فیصلہ کن پالیسوں پر بر وقت عمل درآمد سے پاکستان میں میکرو استحکام آئے گا۔
اعلامیے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے یہ بھی کہا ہے کہ ان پالیسیوں پر عمل درآمد کے لیے ورچوئل مذاکرات جاری رہیں گے۔