رحیم یارخان میں پیٹرول اور ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف انتظامیہ نے چھاپے مار کر پیٹرول سے بھرے 5 منی آئل ٹینکرز کو تحویل میں لے لیا۔
تین مختلف مقامات پر کارروائی میں ایک لاکھ لیٹر پیٹرول اور ڈیزل تحویل میں لیا گیا۔
کارروائی میں پیٹرول پمپس اور گودام کو سیل کرکے 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
دوسری جانب نارووال میں پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی کرنے پر ایک پیٹرول پمپ سیل جبکہ ایک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔