لاہور(نیوز ڈیسک،نمائندہ جنگ)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت جمعرات کے روز بھی برقرار رہی۔ذخیرہ اندوزی پر 7پٹرول پمپس سیل، 8لاکھ جرمانے، مقدمات، مصنوعی قلت برقرار ہے، وہاڑی8دکانیں،47آئل ٹینکرز، کوٹ ادونجی کمپنیوں کے 3ڈپو بھی سیل ،ذرائع،سرگودھا، فیصل آباد میں 21ایف آئی آر درج کیں شہری مہنگے داموں پٹرول کے حصول کیلئے مارے مارے پھرتے رہے، چند پمپس جہاں پٹرول محدود مقدار میں دستیاب تھا، گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں۔ وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نےکہا ہے کہ پنجاب کے 2اضلاع میں 9 سو مقامات کی انسپکشن کی گئی جہاں پٹرو ل کی ذخیرہ اندوزی کرنے پر 7 پٹرول پمپس سیل اور 8 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔