کراچی (نیوز ڈیسک)ایئر انڈیا نے ایئربس، بوئنگ سے تقریباً 500جیٹ طیاروں کی خریداری کی ڈیل کرلی۔ ایئر انڈیا نے شائع شدہ فہرست میں درج قیمت پر100ارب ڈالرز سے زیادہ مالیت کے تقریباً 500نئے طیاروں کے لیے ایک بڑا سودا کرلیا ہے جو کسی بھی ایئر لائن کا سب سے بڑا آرڈر بن سکتا ہےجیساکہ یہ اپنے نئے مالکان کے تحت خود کو دوبارہ بحال کرنا چاہتی ہے۔ صنعت ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانس کے ایئربس (AIR.PA) اور حریف طیارہ ساز کمپنی بوئنگ(BA.N) کے درمیان یکساں طور پر تقسیم ہونے والے اس معاہدے کا بالآخر اگلے ہفتے کے اوائل میں اعلان کیا جا سکتا ہے۔ ایئر انڈیا نے 250ایئربس طیارے، جو 210سنگل راہداری A320neos اور 40وائیڈ باڈی A350s کے درمیان تقسیم کیے گئے ہیں، اور 220 بوئنگ طیارے بشمول اس کے میکس 737تنگ باڈی جیٹس میں سے190، بیس 787وائیڈ باڈیز اور دس 777ایکس خریدنے پر اتفاق کیا ہے۔ اگرچہ ایئربس اور ایئر انڈیا نے جمعہ کو معاہدے پر دستخط کیے بوئنگ نے 27جنوری کو ایئر لائن کے ساتھ اپنے معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔