• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 8: ٹیموں کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اے آر اور وی آر جیسی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

پی ایس ایل 8 کے آغاز سے ایک دن قبل ملتان میں رنگارنگ تقریب کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں۔

ایونٹ میں شروع ٹیموں کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئیں، ہر ٹیم نے پریکٹس اور ٹریننگ سیشن کیے۔

ملتان میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان کل افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔

کراچی میں پشاور زلمی نے دن کی اوقات میں ٹریننگ کی، دوسری طرف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پی ایس ایل ایٹ کےلیے کوئٹہ کی ٹیم کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے۔ اُمید ہے کہ اچھی کارکردگی پیش کریں گے۔

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کی طاقت اُس کی بولنگ ہے۔ اس مرتبہ لاہور قلندرز میں نئے بولرز اور وکٹ کیپرز آئے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید