پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے ترانے کی ریلیز کے بعد مداحوں کا ردعمل آنے لگا ہے۔
عاصم اظہر، شائے گل اور فارس شفیع کی آواز میں ریلیز کیے گئے نئے ترانے نے مداحوں کو ماضی کے گانے یاد کروادیے۔
سوشل میڈیا پر پی ایس ایل 8 کے ترانے کو سننے والوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
صارفین کو پی ایس ایل کے تناظر میں علی ظفر اور نصیبو لعل کے ترانے کی یاد ستانے لگی۔
سوشل میڈیا پر کرکٹ لوورز کے درمیان پی ایس ایل کے پچھلے گائے گئے ترانے زیادہ پسند کیے جانے لگے۔
ایک سوشل میڈیا یوزر نے لکھا بیشک علی ظفر سے اچھا PSL کا ترانہ اور کوئی نہیں گا سکتا۔
کسی نے پی ایس ایل 8 کے ترانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جیلوں میں قید اُن مجرموں کو ترانہ سنایا جائے جو اپنے جرم کا اقرار نہیں کر رہے ہیں۔
ایک سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل دیا کہ پی ایس ایل 8 کا ترانہ سن لیا، اب علی ظفر کی ضرورت مزید شدت سے محسوس ہو رہی ہے۔