کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں کھیلے جانے والا تیسرا میچ دھرم شالا سے اندور منتقل کر دیا گیا۔ پیر کوبھارتی کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ دھرم شالا میں سخت سردی کے باعث گراؤنڈ تیار نہیں کیا جا سکا ہے۔ آؤٹ فیلڈ اور گھاس اس قابل نہیں کہ میچ ممکن ہو سکے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ یکم سے5مارچ تک کھیلا جائے گا۔