چین کی ایک کمپنی نے انٹرویو کے دوران امیدواروں کو ماسک پہن کر آنے کی تلقین کی تاکہ ان کے ظاہری خدوخال کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہ برتا جائے۔
چینگڈو آنٹ لاجسکٹس نے انٹرویو کیلئے امیدواروں کو ماسک پہن کر آنے کی ہدایت کی، انٹرویو لینے والا افسر بھی ماسک پہنے ہوئے تھا۔
کمپنی نے کہا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا تاکہ امیدواروں پر سے دباؤ کم کیا جاسکے اور اس بات کو اجاگر کیا جائے کہ کمپنی بہ نسبت ظاہری خدوخال امیدوار کی انفرادی صلاحیتوں کی قدر کرتی ہے۔
چین میں لاکھوں افراد کمپنی کی اس پالیسی کی تعریف کر رہے ہیں کہ اس طرح امیدوار چاہے جتنا بھی الجھاؤ کا شکار کیوں نہ ہو، ماسک کی وجہ سے اس کا چہرہ چھپ جائے گا اور وہ انٹرویو دے سکے گا۔