پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حیران ہوں مریم نواز کے بیانات پر کسی ادارے کا ایکشن نظر نہیں آیا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز اداروں کو کھلے عام دھمکیاں دے رہی ہیں، اس وقت ان کے بیانات پر کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف چھوٹی سی بات پر نوٹس لیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ حکم پر عملدرآمد نہیں کرا سکی تو عدالتیں بے وقعت ہو جائیں گی، یہ عدالت کے لیے ٹیسٹ کیس ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اداروں اور سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کو اسپیس دینے کی ضرورت ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں کو طے کرنا ہو گا کہ پاکستان کو کیسے چلانا ہے۔