کراچی (نیوز ڈیسک) گوگل نے بھارت میں اپنے ملازمین کی تعداد میں کمی کرنا شروع کر دی ہے اور تقریباً 450؍ ملازمین کو ملک بھر میں قائم دفاتر میں نوٹس دیے گئے ہیں۔ کمپنی نے اس ضمن میں جمعرات کو ہی اپنے ملازمین کو ای میل کے ذریعے مطلع کر دیا تھا۔ کمپنی نے گزشتہ ماہ اپنی مجموعی افرادی قوت کا 6؍ فیصد حصہ (12؍ ہزار ملازمین) کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی کا کہنا تھاکہ ان ملازمین کو کورونا کے دنوں میں اس وقت کی ضرورت کے مطابق ملازمت پر رکھا گیا تھا کیونکہ اس وقت انٹرنیٹ کا استعمال بڑھ گیا تھا۔ فی الوقت کمپنی میں بڑے پیمانے پر ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ان اضافی ملازمین کو ہٹایا جا رہا ہے جنہیں کورونا کے دنوں میں بھرتی کیا گیا تھا۔