کوئٹہ کے 9 اضلاع کی37 یونین کونسلز میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کا آج آخری روز ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام کے مطابق مہم کے دوران 5 سال تک کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جا رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مہم میں 1 لاکھ 27 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ قلعہ سیف اللّٰہ، پشین، چمن، قلعہ عبداللّٰہ، چاغی، لورالائی، نوشکی اور ژوب میں یہ انسدادِ پولیو مہم چلائی جا رہی ہے۔