• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بونی کپور، سری دیوی کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

آنجہانی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی برسی سے قبل ان کے شوہر، فلمساز بونی کپور، بیٹیاں جھانوی کپور اور خوشی کپور اُنہیں یاد کرکے جذباتی ہوگئیں۔ 

بونی کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سری دیوی کا ایک پورٹریٹ شیئر کیا۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اہلیہ، سری دیوی کے لیے لکھا کہ’ آپ 5 سال پہلے ہمیں چھوڑ کر چلی گئی تھیں لیکن آپ کی محبتیں اور یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی‘۔


دوسری جانب، خوشی کپور نے بھی والدہ کی برسی سے قبل ان کے ہمراہ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی۔

یہ تصویر 2017ء میں ڈزنی لینڈ میں بنائی گئی تھی جس میں سری دیوی خوشی کپور کے گال پر بوسہ لیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ 

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام

اس سے قبل جھانوی کپور نے بھی سری دیوی کے لیے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا۔

اُنہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ماں، میں اب بھی آپ کو ہر جگہ تلاش کرتی ہوں، اب بھی میں ہر کام کرتے ہوئے امید کررہی ہوں کہ آپ کو مجھ پر فخر ہوگا۔ 


واضح رہے کہ آنجہانی اداکارہ سری دیوی بالی ووڈ انڈسٹری کے سب سے نمایاں ناموں میں سے ایک تھیں۔

وہ اپنے فیشن سینس اور غیر معمولی اداکاری کی مہارت کے لیے فلم انڈسٹری میں اپنا ایک خاص مقام رکھتی تھیں، ان کی موت 24 فروری 2018ء کو متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ہوئی تھی۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید