لاہور پولیس نے پاکستان سپر لیگ کے لیے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا، 5 ہزار سے زائد اہلکار پی ایس ایل کے موقع پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے، ان میں 11 ایس پیز، 34 ڈی ایس پیز اور 94 انسپکٹرز بھی شامل ہوں گے۔
ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر کا کہنا ہے کہ کرکٹ کھلاڑیوں اور شائقین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
ایلیٹ فورس کی43، ڈولفن کی107 اور پی آر یو کی 58 ٹیمیں پٹرولنگ کریں گی۔
ایئرپورٹ اور اسٹیڈیم کے گرد و نواح سمیت مختلف مقامات پر ناکے لگائے جائیں گے جبکہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں سے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔