• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے کنوارے وزیر کا اپنی شادی سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کی شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ کے وزیر تیمجن امنا الونگ نے اپنی شادی سے متعلق سوال کا ایسا جواب دیا کہ لوگ ہنسے بغیر نہ رہ سکے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران خاتون صحافی نے پوچھا کہ لوگ آپ کی شادی سے متعلق پوچھتے رہتے ہیں۔

اس بات پر تیمجن امنا الونگ نے کہا کہ وہ مجھے خود نہیں معلوم، اس حوالے سے ویب سائٹ والے نے کہا ہے کہ وہ اسپانسر کرے گا۔

بھارتی وزیر نے کہا کہ الیکشن کے بعد اس سے ملوں گا۔

سوشل میڈیا پر تیمجن امنا الونگ کے جواب پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیمجن امنا الونگ نے گزشتہ سال جولائی میں اپنے کنورے ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر پیغام لکھا تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید