ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب کے بجٹ میں ضلع ملتان کے واٹر سپلائی اور سینی ٹیشن کے 62منصوبوں کے لیئے بھی رقم مختص کر دی گئی ہے ۔رورل ڈرینج نظام والا نواب پور روڈکے لیئے ایک کروڑ روپے ، رورل سیوریج پکے والا کے لیئے ایک کروڑ روپے ، یونین کونسل 14 اور 15 کی واٹر سپلائی اور سیوریج لائنوں کی اپ گریڈیشن کے لیئے ڈیڑھ کروڑ روپے ، رورل ڈرینج سکیم کبیر پور کے لیئے 25 لاکھ روپے ، رورل ڈرینج سکیم بلی والا کے لیئے 25 لاکھ 80 ہزار روپے ، رورل ڈرینج سکیم کائیاں پور کے لیئے 28 لاکھ 80 ہزار روپے ، رورل سیوریج سکیم کھیڑا آباد کے لیئے ایک کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے ہیں ، اسی طرح یونین کونسل پنجانی میں روڈ ، سولنگ ، ٹف ٹائلز ، ڈرینج اور گلیوں کی تعمیر کے لیئے 20 لاکھ روپے ، یونین کونسل جہان پورمیں روڈ ، سولنگ ، ٹف ٹائلز ، ڈرینج اور گلیوں کی تعمیر کے لیئے کے لیئے 20 لاکھ روپے ، رورل ڈرینج سکیم بھینی کے لیئے 30 لاکھ 43 ہزار روپے ، یونین کونسل تھیکلاں ، کرم علی والا کے ترقیاتی کاموں کے لیئے 30 لاکھ 50 ہزار روپے ، رورل ڈرینج سکیم قادر پور لاڑ 30 لاکھ 63 ہزار روپے ، رورل ڈرینج سکیم جلال آباد کے لیئے 40 لاکھ 39 ہزار روپے ، رورل سیوریج سکیم چاہ کھنڈو والا 40 لاکھ 41 ہزار روپے ، رورل ڈرینج سکیم چاہ لشکر کے لیئے 60 لاکھ 16 ہزار روپے ، رورل ڈرینج سکیم بوٹے والا کے لیئے 60 لاکھ 28 ہزار روپے ، رورل ڈرینج سکیم کوٹ رب نواز کے لیئے 70 لاکھ 15 ہزار روپے رورل ڈرینج سکیم گھڑیالہ کے لیئے 70 لاکھ 86 ہزار روپے ، رورل ڈرینج سکیم چک 5 فیض کے لیئے 80 لاکھ 36 ہزار روپے ، یونین کونسل بوٹے والا میں سولنگ اور ڈرین سلج کیریئر کے لیئے 80 لاکھ 65 ہزار روپے ، یونین کونسل جلال آباد میں سولنگ اور ڈرین سلج کیریئر کے لیئےایک کروڑ روپے ، موضع بچ مبارک میں رورل ڈرینج سکیم کے لیئے ایک کروڑ روپے ، یونین کونسل غازی پور میں سیوریج اور ڈرینج سکیم کے لیئے ایک کروڑ روپے ، یونین کونسل جلالپور کھاکھی مین سیوریج اور ڈرینج سکیم کے لیئے ایک کروڑ روپے ، یونین کونسل مٹوٹلی کیسر میں سیوریج اور ڈرینج سکیم کے لیئے ایک کروڑ روپے ، رورل سیوریج سکیم بستی لاڑ کے لیئے ایک کروڑ روپے ، یونین کونسل 52 میں سیوریج اور ڈرینج سکیم کے لیئے ایک کروڑ روپے ، یونین کونسل 129 میں سیوریج اور ڈرینج سکیم کے لیئے ڈیڑ ھ کروڑ روپے ، رورل سیوریج اینڈ ڈرینج سکیم مل صادق آباد کے لیئے ایک کروڑ روپے ، یونین کونسلز نظام آباد ، امیر آباد ، شاداب کالونی ، گلگشت کالونی ، عثمان آباد ، آفیسرز کالونی ، شمس آباد ، وحدت کالونی ، خوشحال کالونی ، حسن آباد ، مہریہ کالونی میں سیوریج اور واٹر سپلائی سکیموں کے لیئے ایک کروڑ روپے ، رورل ڈرینج سکیم پکھی والا موضع عنائت پور کے لیئے ایک کروڑ روپے ، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 150 اور صوبائی حلقہ 196 میں واٹرسپلائی کی مرمت کے لیئے ایک کروڑ روپے ، واٹر سپلائی سکیم پل انگسی جگوموضع لال واہ کے لیئے ڈیڑھ کروڑ روپے ، رورل ڈرینج سکیم چوک سیوڑہ کے لیئے دو کروڑ روپے ، موضع ایلم پور میں ڈرین برک اور سلج کیئر یئر کے لیئے 30 لاکھ 54 ہزار روپے ، رورل سیوریج اینڈ ڈرینج سکیم موضع جہانگیر آباد کے لیئے ایک کروڑ روپے ، رورل سیوریج اینڈ ڈرینج سکیم صدیق آباد کے لیئے 80 لاکھ 52 ہزار روپے ، ، رورل سیوریج اینڈ ڈرینج سکیم بستی محمد پور کے لیئے دو کروڑ روپے ، ، رورل سیوریج اینڈ ڈرینج سکیم چاہ رٹے والا کے لیئے دوکروڑ 80 لاکھ روپے ، ، رورل سیوریج اینڈ ڈرینج سکیم یارے والا کے لیئے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے ،، رورل سیوریج اینڈ ڈرینج سکیم علی ٹاؤن سیتل ماڑی کے لیئے دوکروڑ 20 لاکھ روپے ، ، رورل سیوریج اینڈ ڈرینج سکیم(توسیع) بستی خداداد کے لیئے ڈیڑھ کروڑ روپے ، ، رورل سیوریج اینڈ ڈرینج سکیم کوٹ ربنواز کے لیئے دو کروڑ روپے ، ، رورل سیوریج اینڈ ڈرینج سکیم رضا ٹاؤن کے لیئے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے ، ، رورل سیوریج اینڈ ڈرینج سکیم قادر پور راں کے لیئے دوکروڑ روپے ، ، رورل سیوریج اینڈ ڈرینج سکیم بدھلہ سنت کے لیئے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے ، ، رورل واٹر سپلائی سکیم صدیق آباد کے لیئے دو کروڑ 50 لاکھ روپے ، ، رورل واٹر سپلائی سکیم گرے والا بستی نو کے لیئےدو کروڑ ، ، ر رورل واٹر سپلائی سکیم چک 1 ایم آر ، 4 ٹی ، 5ٹی ، 6 ٹی کے لیئے 30 لاکھ 83 ہزار روپے ، ، رورل واٹر سپلائی سکیم چک 15 ایم آر ، 17 ایم آر ، 21 ایم آر کے لیئے 10 لاکھ 92 ہزار ، رورل واٹر سپلائی سکیم ترگڑ کے لیئے ایک کروڑ روپے ، ، رورل واٹر سپلائی سکیم واہی سوایا اور واہی نون کے لیئے 80 لاکھ 55 ہزار ، رورل واٹر سپلائی سکیم ٹھٹھ جنوبی کے لیئے 10 لاکھ 79 ہزار ، رورل واٹر سپلائی سکیم تاجی والا ، منشی والا ، کہار والا کے لیئے 50لاکھ ، رورل واٹر سپلائی سکیم 3 ایم آر ، 4 ایم آر ، 5 ایم آر ، 6 ایم آر ، 8 ایم آر کے لیئے 30 لاکھ 32 ہزار روپے ، رورل واٹر سپلائی اینڈ سیوریج سکیم کائیاں پور کے لیئے 3 کروڑ 70 لاکھ ، رورل واٹر سپلائی اینڈ سیوریج سکیم بھینی کے لیئے دو کروڑ روپے ، رورل واٹر سپلائی اینڈ سیوریج سکیم نائی والا کے لیئے ایک کروڑ روپے ، رورل واٹر سپلائی سکیم منصور نگر متی تل کے لیئے ایک لاکھ 23 ہزار ، اربن سیوریج سکیم (توسیع) جلال پور پیروالا کے لیئے دوکروڑ روپے ، سیوریج واٹر ڈسپوزل سکیم شجاع آباد کے لیئے 80 لاکھ 44 ہزار روپے مختص کر دیئے گئے ہیں ۔علاوہ ازیں بجٹ میں لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں خانیوال ، چوک اعظم کے پارکس کی اپ گریڈیشن اور ملتان سمیت پنجاب بھر میں یونین کونسل کے دفاتر کیلئے رقوم مختص کردی ہیں بجٹ دستاویز ات کے مطابق فضل پارک خانیوال کی اپ گریڈیشن کیلئے 6کروڑ روپے کی سکیم منظوری کی گئی ہے جس میں سے 2کروڑ روپے کے فنڈز مختص -کئےگئے ہیں اسی طرح چوک اعظم میں پارک کی اپ گریڈیشن کیلئے 8کروڑ 90لاکھ روپے کی سکیم کی تجویز دی گئی ہے جس میں سے 2کروڑ روپے مختص کئے گئے جبکہ باقی رقم2017-18کے بجٹ میں فراہم کی جائے گی ۔ ملتان سمیت پنجاب بھر کی یونین کونسلوں میںدفاتر کی تعمیر و مرمت کیلئے 50کروڑ روپے کی لاگت سے سکیم کی تجویز دی گئی ہے جس میں سے 15کروڑ روپے اسی سال جاری کئے جائیں گے ۔ وہاڑی میں 8ایکڑ پر مشتمل پبلک پارک کی جاری سکیم کیلئے 6کروڑ 70لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ، چنیوٹ ، بہاولنگر اور لودہراں میں سالڈ ویسٹ کمپنیوں کے قیام کیلئے 5کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ ملتان ، لاہور، پاک پتن، اٹک، خوشاب میں کیٹل مارکیٹ کے قیام کیلئے 50کروڑ 30لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ ں ایم ڈی اے چوک سے ڈیرہ اڈا چوک تک سڑک کی تعمیر کے لیئے 50 کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں ۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق ایم ڈی اے چوک سے ڈیرہ اڈہ چوک تک دو رویہ سڑک تعمیر کی جائے گی ، سڑک کی تعمیر کے لیئے 78 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا لیکن صوبائی حکومت نے بجٹ میں صرف 50 کروڑ روپے مختص کر دیئے ہیں ، سی تعمیر و مرمت ملتان ترقیاتی ادارہ ( ایم ڈی اے ) کرے گا۔ صوبائی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جیلوں میں ہائوسنگ کے جاری صوبائی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جیلوں میں ہائوسنگ کے جاری 5منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 27کروڑ99لاکھ 83ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں ملتان میں جاری منصوبے مقبرہ مائی مہربان کے لئے نئے مالی سال کے دوران 14لاکھ روپے اور ساوی مسجد(ملتان) کے بھی جاری منصوبے کے لئے 17لاکھ 22ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔ محکمہ آثار قدیمہ کے 6نئے منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے مگر ان میں جنوبی پنجاب یا ملتان کا ایک بھی منصوبہ شامل نہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بجٹ سے قبل محکمہ آثار قدیمہ نے مظفرگڑھ میں مقبرہ شیخ ساون شہید، مقبرہ شیخ لاہور، سیت پور میں مقبرہ طاہر خان نیئر، ملتان کے مقبرہ سلطان علی اکبر، جام پور کے ٹیلہ بلارائے ڈیہڑ کی چار دیواری اور جلالپور پیروالا میں مقبرہ سلطان احمد کی سکیمیں تیار کر کے بھجوائی گئی تھیں مگر صوبائی بجٹ میں ان اہم تاریخی مقامات کو سرے سے شامل ہی نہیں کیا گیا ہے۔