• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں دودھ اور خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں مرغی مہنگی ہو گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد دودھ کی فی لیٹر قیمت 160 سے بڑھ کر 180 روپے ہو گئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ طوغی روڈ سمیت بعض علاقوں میں فی لیٹر دودھ 200 روپے میں بھی فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں دودھ کی سرکاری نرخ پر فروخت یقینی بنائی جائے۔

شہر میں انتظامیہ کی جانب سے فی لیٹر دودھ کی قیمت 135 روپے مقرر ہے۔

دوسری جانب مارکیٹ ذرائع کے مطابق پشاور میں مرغی فی کلو 460 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

گزشتہ 3 ہفتوں میں چکن کی قیمت میں 90 روپے سے زیادہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ لہسن فی کلو 450 روپے اور پیاز 180 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق عام مارکیٹ میں چاول فی کلو 400 روپے ہو گئے جبکہ دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید