لاہور(آصف محمود سے)پنجاب انفارمیشن کمیشن کے حکم پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن نے سالانہ بجٹ16۔ 2015، اخراجات ، ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مراعات کی معلومات پبلک کر دیں ۔ ان کے مطابق ملتان ریجن میں ڈائریکٹر کی 1،ڈپٹی ڈائریکٹر کی 7آسامیوں میں سے 4خالی ہیں اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 16آسامیوں میں سے 7خالی ہیں ۔سپرنٹنڈنٹ اور ڈویژنل اکاؤنٹنٹ کی ایک ہی آسامی ہے جو کہ خالی پڑی ہے سٹینو گرافر کی آسامیوں میں سے 3خالی پڑی ہیں ۔ اے ایس آئی اور جونیئر کلرکوں کی 4آسامیاں خالی پڑی ہیں جبکہ کانسٹیبل کی 47میں سے 18آسامیاں خالی پڑی ہیں ۔