پاکستان میں بھی ہاکی کے مداحوںکو طو یل عرصے بعد اچھی خبر سننے کو ملی ہے کہ اب ہا کی کا ٹورنامنٹ بھی پاکستان سپر لیگ کی طر ز پر کروایا جا رہا ہے۔ یہ ہمارے قومی کھیل کے لئے نہایت خوش آئند بات ہے، جس سے نہ صرف ہاکی بلکہ کھلاڑیوں کو بھی بھرپور تشہیر مل سکے گی۔ ہمارا قومی کھیل ہو نے کے باوجود ہاکی کے کھیل پر باکل توجہ نہیں دی جاتی۔ ہماری نئی نسل نہ تو ہاکی کے کھیل سے پوری طرح واقف ہے اور نہ ہی ان کھلاڑیوں کو پہچانتی ہے۔ اب اس ٹورنامنٹ سے نہ صرف ہاکی کو فروغ ملے گا بلکہ نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔ ہاکی فیڈریشن کو چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ اس طرح کے ٹورنامنٹس منعقدکروائے تاکہ ہاکی ملک میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حا صل کر سکے۔پھر یقیناً 80 کی دہائی کی طرح وہ دن بھی دور نہیں ہو گا جب ہاکی کے تمام بین الاقوامی ٹائٹلز پاکستان کے پاس تھے۔
(محمدآصف چوہدری)
(asif.ch100@gmail.com)